مکہ : 70 فیصد آبادی کورونا وائرس کا شکار؟

0
176

مکہ مکرمہ (پاکستان نیوز) مکہ کی آبادی کا 70 فیصد حصہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 20 لاکھ شہریوں میں وائرس موجود ہو سکتا ہے۔اب تک ملک میں کورونا کے 21 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 157 ہے۔ خلیجی ممالک کی تنظیم جی سی سی میں یہ سب سے زیادہ کیسز بتائے جا رہے ہیں۔ طبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اعلانیہ تعداد سے زیادہ افراد کورونا میں مبتلا ہیں اور سعودی وزارت صحت کے اندازوں کے مطابق جون میں متاثرین کے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔ایک ذریعے کے مطابق، پہلے تو متاثرین کا علاج سرکاری ہسپتالوں میں کیا جا رہا تھا لیکن اب نئی ہدایات دی گئی ہیں کہ مریضوں کا علاج نجی ہسپتالوں میں کیا جائے کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں اب جگہ نہیں رہی۔ سعودی عرب نے کورونا کیخلاف اقدامات کے طور پر مکہ اور مدینہ میں 2 اپریل کو 24 گھنٹوں کے کرفیو کا اعلان کیا تھا، کرفیو میں 26 اپریل کو نرمی کی گئی تاہم مکہ میں پابندیاں برقرار ہیں۔ ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ اگر کیسز کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا تو ملک کے دیگر حصوں (گورنریٹس) میں بھی مکمل لاک ڈآن کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ذریعے کا کہنا تھا کہ جدہ میں 500 بستر پر مشتمل ایک نیا ہسپتال قائم کیا گیا ہے جبکہ دو مزید ہسپتال بھی بنائے گئے ہیں تاکہ بڑھتی تعداد کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔بدھ کو سعودی شاہی خاندان کے رکن اور سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی بن فیصل السعود نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا تھا کہ وائرس وسیع پیمانے پر پھیل چکا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here