نیویارک (پاکستان نیوز) یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے ایمرجنسی پبلک سروسز کو دوبارہ سے کھولنے پر کام شروع کر دیا ہے ، تمام ایمرجنسی سروسز کو کورونا وائرس کی وجہ سے 18مارچ کے بعد سے بند کر دیا گیا تھا جبکہ 4جون کو ان سروسز کو دوبارہ سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، ایمرجنسی سروسز کے دوران کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالے سے تمام احیتاطی تدابیر کو اپنایا جائے گا ، اس کے ساتھ سماجی دوری کے قانون پر بھی سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا ، امیگریشن سروسز کے مطابق اسائلم کی منظوری کے لیے بھی کارروائی کا آغاز کیا جا سکتا ہے ۔