پاکستان نیوز کی مسلم کمیونٹی سے 8نومبر کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل

0
67

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں انتخابی سرگرمیاںعروج پر پہنچ گئی ہیں، 8نومبر کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں، پاکستان نیوز نے مسلم اور پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر اپنی سیاست پر گرفت کو مضبوط بنائیں، پاکستان نیوز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے ووٹوں کا اندراج کرائیں تاکہ انتخابی عمل کا حصہ بن سکیں ، 8 نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں تین ہفتے باقی ہیں، بہت سی ریاستوں نے یا تو قبل از وقت ووٹنگ کا اعلان کر دیا ہے یا وہ جلد ووٹنگ شروع کرنے والی ہیں۔ ووٹر رجسٹریشن اب بھی کئی ریاستوں میں کھلی ہے لیکن جلد ہی بند ہو جائے گی جہاں ایک ہی دن ووٹر رجسٹریشن اور ووٹنگ نہیں ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here