کورونا:پہلی تصدیق شدہ دوا تیار

0
186

لندن،لاہور (پاکستان نیوز)برطانیہ کے سائنسدانوں نے ڈیکسامیتھاسون کو کورونا وائرس کے مریضوں کی جان بچانے والی مو¿ثر دوا قرار دے دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس کے خلاف جنگ میں کم مقدار والی سٹیرائڈ دوا ڈیکسامیتھازون سے کامیاب علاج ایک زبردست پیش رفت ہے۔ آزمائش میں اس دوا کے استعمال سے ایسے مریضوں میں اموات کی شرح ایک تہائی کم ہوئی ہے جو وینٹی لیٹر پر تھے اور جو مریض آکسیجن پر تھے ان کی اموات میں 20 فیصد کے قریب کمی واقع ہوئی۔محققین کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار تقریباً 20 میں سے 19 افراد اس دوا کے استعمال سے بغیر ہسپتال جائے ٹھیک ہوئے اور جو ہسپتال میں داخل کیے گئے ان میں سے بھی اکثریت شفایاب ہوئی۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک ٹیم کی نگرانی میں ہونے والی اس آزمائش کے دوران ہسپتال میں داخل کورونا کے دو ہزار مریضوں کو ڈیکسامیتھازون دی گئی اور پھر ان کا مقابلہ چار ہزار ایسے مریضوں سے کیا گیا جنھیں یہ دوا نہیں دی گئی۔وینٹیلیٹرز پر رکھے گئے مریضوں کے موت کے خطرے میں 40 سے 25 فیصد کمی آئی۔محققین کے سربراہ پروفیسر پیٹر ہوربی کا کہنا ہے اب تک صرف یہ ہی ایک دوا ہے جس نے ہلاکت کی شرح کو کم کیا ہے۔ جبکہ پنجاب حکومت بھی صوبہ میں ڈیکسامیتھاسون نامی انجیکشن اور دوا کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے متحرک ہوگئی۔ حکومت نے ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اس دوا کی فروخت پر پابندی عائد کر دی۔پنجاب کے ڈرگ انسپکٹرز کو دوائی کی تقسیم کو مانیٹر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔احکامات کے مطابق ڈیکسامیتھاسون سے متعلق پنجاب بھر سے سٹاک کا ریکارڈ رکھا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here