واشنگٹن (پاکستان نیوز) ڈیموکریٹس ریاستوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے پبلک ایجوکیشن فنڈز کے 7بلین ڈالر فریز کرنے پر وفاقی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے فنڈز فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، 20کے قریب ڈیموکریٹس ریاستوں کے اٹارنی جنرلز اور دو ریاستوں کے گورنرز نے ٹرمپ حکومت کی جانب سے فنڈز روکنے کے حکم نامے کو چیلنج کیا ہے ، ایجوکیشن فنڈز سے تارکین طلبا کی انگریزی بولنے کے ٹیسٹ ، سکول اور سمر پروگرام کے حوالے سے فنڈنگ اور کم تنخواہ دار اساتذہ کی مالی امداد کی ذمہ داریاں انجام دی جاتی تھیں۔










