جکارتہ (پاکستان نیوز) اندونیشیا میں حکومت نے تعلیمی اداروں میں حجاب لازمی پہننے کی پابندی ختم کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ طالبات کو حجاب پہننے پر مجبور نہ کیا جائے۔ یہ فیصلہ غیرمسلم طالبات کی جانب سے تحفظات کے باعث کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکومتی فیصلے کو سراہا ہے۔حکومت کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ وزیر تعلیم ندیم مکارم نے کہا کہ مخصوص مذہبی لباس کوسب کیلئے ضروری قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انڈونیشیا، حجاب