اوٹاوا(پاکستان نیوز) کینیڈا کی حکومت نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کومردم شماری کے فارم میں کوئی بھی زبان کسی بھی درجے میں تفصیل سے لکھنے کی اجازت ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کینیڈین حکام نے خط و کتابت میں تصدیق کی ہے کہ پاکستانی نژاد شہری فارم میں قومی زبان اردو کیساتھ ساتھ پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی سمیت دیگر زبانوں کی تفصیل لکھ سکتے ہیں۔