واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکی صدر میں جن خوبیوں کی ضرورت ہے وہ جو بائیڈن میں ہیں، اوباما، سابق صدر اوباما نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند جو بائیڈن کی باضابطہ تائید کردی۔ ایک ویڈیو بیان میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکی صدر میں جن خوبیوں کی امریکا کو ضرورت ہے وہ سب جو بائیڈن میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بائیڈین امریکا کے سیاہ ترین دور میں قوم کو متحد رکھ سکتے ہیں اور ا±ن کی رہنمائی کرسکتے ہیں، وہ امریکا کے زخم بھرسکتے ہیں۔ بارک اوباما نے کہا کہ 2008ءمیں جو بائیڈن کو اپنا ساتھی منتخب کرنا میرے اب تک کے بہترین فیصلوں میں ایک تھا۔