نیویارک (پاکستان نیوز)ایف بی آئی نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے مشکوک نمبرز کو بلاک کرنے اور کال نہ لینے کی ہدایات جار ی کر دی ہیں ، مشکوک فون نمبرز شہریوں سے بینک فراڈ سمیت مختلف جعلسازیوں میں ملوث پائے گئے ہیں، ایف بی آئی کی جانب سے جاری کردہ مشکوک فون نمبر میں (865) 630ـ4266 ، (469) 709ـ7630، (805) 637ـ7243 ، (858) 605ـ9622 اور (863) 532ـ7969 شامل ہیں ۔ ایف بی آئی کی جانب سے شہریوں کومطلع کیا گیا ہے کہ وہ ان مشکوک نمبرز سے آنے والی کسی بھی کال کا کوئی جواب نہ دیں اور ان نمبرز کو اپنے فون کی بلاکنگ لسٹ میں شامل کر لیں تاکہ کسی بھی جعلسازی اور فراڈ سے بچ جائیں ۔