یوکرائن کیلئے 80 کروڑ ڈالر کی امداد

0
89

نیویارک(پاکستان نیوز) صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے لیے 80 کروڑ ڈالر مالیت کے نئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے ، جس کے بعد امریکہ کی جانب سے ایک ہی ہفتے میں یوکرین کو دی جانے والی امداد کی کل رقم بڑھ کر ایک ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ بقول ان کے، ”یوکرین کے لیے بہت کچھ کیا جا رہا ہے”۔ انھوں نے کہا کہ اس سے قبل، یوکرین کو دفاعی اور ضروری استعمال کی اشیا کی صورت میں 65 کروڑ، 35 کروڑ اور 20 کروڑ ڈالر کی امداد دی جاچکی ہے۔یوں اب تک یوکرین کے لیے اعلان کردہ امریکی امداد کی کل مالیت دو ارب ڈالر ہو چکی ہے۔ بدھ کو وائٹ ہاس سے خطاب کرتے ہوئے، بائیڈن نے کہا کہ اس امداد میں سیکیورٹی اور دفاع سے متعلق آلات اور ہتھیار، جن میں طیارہ شکن نظام اورطویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی شامل ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کے علاوہ یورپ کے اتحادی متحد ہو کر یوکرین کی ہر ممکن مد د کررہے ہیں۔ بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کی مدد اس لیے کی جا رہی ہیکیونکہ وہ اپنی آزادی اور جمہوریت کی سربلندی کے لیے لڑ رہا ہے،” جو دراصل ان کی اور ہماری قابل قدر مشترکہ میراث ہے”۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here