ملالہ یوسفزئی کا پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

0
327

اسلام آباد (پاکستان نیوز)پاکستان میں دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اپنے اوپر حملے کے دس سال مکمل ہونے اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئیں جہاں انھوں نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔چہرے میں گولی لگنے کے بعد علاج کیلئے برطانیہ آنے والی ملالہ یوسفزئی نے اپنے اوپر حملے کے بعد دس سالوں میں دوسری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان عبدالرشید چنا نے بتایا کہ ملالہ یوسف زئی اس وقت ضلع دادو کے سیلاب سے متاثرہ علاقے جوہی کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جوہی کے سیلاب زدہ علاقے چھنڈن میں ٹینٹ سٹی کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئیں۔سیلاب متاثرہ خواتین نے ملالہ کو کیمپ میں خوش آمدید کیا، ملالہ نے کیمپ میں خواتین سے ان کے مسائل سنے اور انہیں حوصلہ دیا، انہوں نے متاثرہ خواتین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس مشکل وقت کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں، آپ بہادر خواتین ہیں۔دوسری جانب وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے ملالہ یوسف زئی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی بہت سارے علاقوں میں پانی موجود ہے، پانی کی نکاسی کے بعد مزید سروے کرکے اسکولوں کے نقصانات کا تعین کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ12000 اسکولوں میں 20 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے جس پر ملالہ یوسف زئی نے تشویش کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here