نیو یارک (پاکستان نیوز) سابق پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو 3 لاکھ ڈالر اٹارنی فیس ادا کرنے کیلئے طلب کیا گیا ہے ، پیر کو جاری کردہ ایک اعلان میں، ٹرمپ نے اس خبر کا جشن منایا ، سی این بی سی کے مطابق، ٹرمپ نے اعلان کیا کہ مقدمہ ایک خالصتاً سیاسی اسٹنٹ تھا جسے کبھی شروع نہیں ہونا چاہئے تھا، اور نہ ہی ہونے دیا جانا چاہئے تھا، اور مجھے خوشی ہے کہ میرے وکلاء نے کیس کو بہترین انداز سے پیش کیا ہے۔عدالت نے سابق پورن سٹار کے صدر ٹرمپ پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔