دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث اموات 30لاکھ سے تجاوز کر گئیں

0
131

نیویارک (پاکستان نیوز)دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 30 لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ صرف امریکا، برازیل اور بھارت میں 10 لاکھ افراد کورونا سے چلا بسے ہیں۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 96 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11 کروڑ 87 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد1 کروڑ79 لاکھ سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 78 ہزار993تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 22 لاکھ 24 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ42 لاکھ87ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 74 ہزار335 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ37 لاکھ 58ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 65 ہزار 954 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس میں 51 لاکھ 87ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ73جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 46 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 4ہزار398ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here