کورنا کیخلاف جنگ میں فوج کی شمولیت سے افرادی قوت اور اتھارٹی دونوں کا اضافہ ہوا

0
250

پاک فوج کی معاونت سے کورونا کیسز میں کمی آئی، واشنگٹن پوسٹ

 

اسلام آباد(پاکستان نیوز) واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے تاہم حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر عوام کی طرف سے بے احتیاطی اور ایس او پیزکی خلاف ورزی کی صورت میں کورونا کیسز کی تعداد پھر بڑھ سکتی ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق دو ماہ قبل پاکستان میں کورونا کیسز بہت کم تھے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکام نے پابندیوں میں نرمی کردی تاکہ لوگ عیدالفطر کیلئے خریداری کر سکیں تاہم چند ہی ہفتوں میں اس فیصلے کے نتائج بھگتنے پڑے اور ہسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے۔ وزیراعظم عمران خان جو ملک گیر سخت لاک ڈاو¿ن سے گریزاں تھے نے سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی پالیسی متعارف کرائی جس کے تحت کورونا پھیلاو¿ والے علاقوں کو بند کیا گیا، اس ضمن میں وزیر اعظم نے فوج سے معاونت کیلئے کہا۔ پاک فوج کی لاجسٹکس، سکیورٹی اور سرویلننس میں شمولیت سے کورونا کیسز میں کمی لانے میں مدد ملی۔ کورنا کے خلاف جنگ میں فوج کی شمولیت سے افرادی قوت اور اتھارٹی دونوں کا اضافہ ہوا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فورم پر سول و فوجی حکام باقاعدگی سے اجلاس کرتے ہیں، مقامی لاک ڈاو¿نز پر عملدرآمد میں فوجی جوان مدد کرتے ہیں اس کے علاوہ کنٹیکٹ اور ٹریسنگ کی کوششیں بہتر بنانے کیلئے آئی ایس آئی سرویلنس کر رہی ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں سے یومیہ اموات اور نئے مریضوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔اس مثبت صورتحال کے باوجود حکام آنیوالے دنوں میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر خدشات کا شکار ہیں۔انہیں خوف ہے کہ عوام قربانی کے جانوروں کی خریداری اور انہیں ذبح کرنے کے موقع پر ماسک اور سماجی فاصلے کے اصول کا خیال نہیں رکھیں گے جس سے کورونا پھیل سکتا ہے۔اس لئے حکومت کی طرف سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عیدالاضحیٰ پر ایس و پیز پر ہر صورت عمل کرایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here