واشنگٹن (پاکستان نیوز) غیر ملکی امریکیوں کے لیے بائیو میٹرک اور شناختی نظام کا نیا سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے، یہ ضابطہ تمام زمینی ، سمندری اور فضائی راستوں پر نافذ ہوگا، جس سے ویزا کی مدت سے تجاوز کرنے والوں کا سراغ لگانے میں مدد ملے گی ،ماضی میں 14 سال سے کم یا 79 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو اس نظام سے استثنیٰ حاصل تھا، مگر اب یہ رعایت بھی کر دی گئی ہے، حکام اسے قومی سلامتی کے لیے ضروری قرار دے رہے ہیں ، مگر شہری حقوق کے ماہرین اور تنظیموں نے اس نظام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ، یہ نظام اقلیتی گروپوں کے لیے نقصان دہ ہے اور مستقل نگرانی کے نئے راستے کھول سکتا ہے۔










