حلقہ ارباب ذوق نیویارک کی آئندہ نشست 27ستمبر کو ’’زوم‘‘ پر آن لائن ہو گی

0
170

نشست کے نثری حصے میں ممتاز حسین اپنا افسانہ’’ آنکھ کی جل پری‘‘ تنقید و تبصرے کیلئے پیش کرِیں گے،اب تک تین افسانے شائع کر چکے ہیں

نیویارک (پاکستان نیوز)حلقہ ارباب ذوق نیویارک کی آئندہ نشست 27 ستمبر بروز اتوار دوپہر دو بجے (نیویارک ٹائم) زوم ایپ کے ذریعے آن لائن منعقد ہو گی۔ اس نشست میں شامل ہونے کا لنک، تفصیلات اور ہدایات علیحدہ ایمیل میں بھیجی جائیں گی۔اس نشست کے نثری حصے میں ممتاز حسین اپنا افسانہ ” آنکھ کی جل پری ” تنقید و تبصرے کے لئے پیش کرِیں گے۔ ممتاز حسین ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں جو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر افسانہ نگاری، فلمسازی اور مصوری کے ذریعے اجاگر کر رہے ہیں اور تنیوں ہی جہتوں میں میں اپنی پہچان کروا چکے ہیں۔ ان کے اب تک تین افسانوں کے مجموعے شائع ہو چکے ہیں جن کے نام “گول عینک کے پیچھے”، “لفظوں میں تصویریں”، اور “پیلی پتی چونا کم” ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے افسانے گرمکھی اور انگریزی زبان میں بھی “ممتاز دیاں” اور” پورٹریٹ” کے نام سے شائع ہوچکے ہے۔ ممتاز مختلف موضوعات پر اب تک 7 فلمیں بنا چکے ہیں اور 8 فلموں کے سکرپٹ لکھ چکے ہیں جن میں سے ایک ہالی ووڈ سے انعام یافتہ ہے۔ ممتاز حسین کچھ برسوں سے نثری نظمیں بھی لکھ رہے ہیں۔ ان کی تحریروں پر پنجاب یونیورسٹی میں ایک تحقیقی مقالہ بھی لکھا جا چکا ہے۔ ان کے تخلیق کردہ مصوری شاہکاروں کی نمائش دنیا بھر میں ہو چکی ہے۔شعری نشست میں فرح کامران اپنی غزل تنقید کے لئے پیش کریں گی۔شعری نشست کے دوسرے حصے میں شعراء اپنا کلام سنائیں گے برائے مہربانی وقت پر آن لائن آ جایئے گا تاکہ بلا تاخیر پرنشست کا آغاز کیا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here