ڈالر کی قدر میں حیران کن گراوٹ

0
66

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز)ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی سے معیشت پر زبوں حالی کے اثرات واضح دکھائی دینے لگے ہیں، اسی معاشی صورتحال کی ماہرین کی جانب سے کئی روز سے پیشگوئی سامنے آ رہی تھی، انفراسٹرکچر کیپٹل مینجمنٹ کے سی ای او جے ہیٹ فیلڈ نے بتایا کہ امریکی افراط زر یورپ اور ایشیا کے مقابلے میں تیزی سے گر رہی ہے، اور دیگر مرکزی بینک شرح بڑھانے کے معاملے میں فیڈ سے پیچھے ہیں، اس لیے یورو اور ایشیائی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گر رہی ہے۔2022میں ڈالر کی قدر زیادہ رہی جس کی قیمت 114تک تھی جبکہ آج یہ 100کے قریب بھٹک رہا ہے، یہ بات قابل توجہ ہے کہ گرین بیک میں کمزوری کے لمحات اثاثوں کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ منسلک ہیں۔ جب ڈالر اتنا مہنگا نہیں ہوتا ہے تو امریکی ملٹی نیشنلز کو بیرون ملک اپنی مصنوعات اور خدمات بیچنے میں آسانی ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here