واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کو چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ کمپنی بائٹ ڈانس خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ وال مارٹ بھی اس معاہدے میں حصہ لے گا، وہ ریاست ٹیکساس میں نئی کمپنی کی تشکیل دیکھے گا۔ امریکہ ٹک ٹاک چلائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں ایک تعلیمی پروگرام کے لئے پانچ ارب ڈالر کا عطیہ بھی شامل ہوگا۔ معروف چینی ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ نے امریکہ کی ایک وفاقی عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کو روکا جائے۔ ’ٹک ٹاک‘ اور اس کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس لمیٹڈ نے واشنگٹن کی وفاقی عدالت میں ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس پابندی سے امریکہ کے آئین کی پہلی ترمیم کے تحت کمپنی کو حاصل حق کی خلاف ورزی ہو گی۔