ایرانی نژاد ڈاکٹر رویا پر مریضوں کو ہائی ڈوز دردکش دوا تجویز کرنے کا الزام

0
258

نیویارک (پاکستان نیوز)لانگ آئی لینڈ کی رہائشی ایرانی نژاد ڈاکٹر رویا جعفری کو غیرقانونی طور پر دوا تجویز کرنے کے الزامات میں عدالتی کارروائی کا سامنا ہے، 56 سالہ ڈاکٹر رویا پر الزام ہے کہ انھوں نے مریضوں کو غیرقانونی دوا تجویز کی ہے جس پر ان کو سیکیورٹی کی جانب سے حراست میں لیا گیا جبکہ عدالتی کارروائی کے لیے کورٹ میں بھی پیش کیا گیا، عدالتی دستاویزات کے مطابق ڈاکٹر رویا نے اپنے خلاف شواہد کو ختم کرنے کے لیے ساز باز کی بھی آفر کی، ڈاکٹر رویا پر الزام ہے کہ اس نے مریضوں کو درد کش آکسیڈون تجویز کی جوکہ عام طور پر نشہ کے طور پر بھی استعمال میں لائی جاتی ہے، الزامات کے مطابق ڈاکٹر رویا کا یہ دوا تجویز کرنے کا مقصد خالصتا پیسے بنانا تھا، ڈاکٹر پر عدالت کارروائی کے دوران 17 الزامات لگائے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here