ایگزیکٹو کمیٹی نے اتفاق رائے سے جاوید رانا کو پی ٹی آئی نیویارک کا صدر منتخب کرلیا ہے
نیویارک (پاکستان نیوز)پی ٹی آئی نیویارک کی ایگزیکٹو کمیٹی نے متعدد شکایات کے بعدپی ٹی آئی نیویارک کے سینئرنائب صدرایاز خان کو عہدے سے ایک سال کے لیے برطرف کر دیا ہے ایاز خان کے خلاف الزام تھا کہ انھوں نے پی ٹی آئی کے آئین سے انحراف کرتے ہوئے راناجاوید کو پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی سے ہٹایا تھا ، ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران حاضر تمام ممبران نے اتفاق رائے سے جاوید رانا کو پی ٹی آئی نیویارک کا صدر منتخب کر لیا ہے ۔