نیویارک (پاکستان نیوز) فاروق محمد فائر ڈیپارٹمنٹ کی ایمرجنسی سروس کے چیف مقرر ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد امریکن شہری بن گئے ہیں، فاروق محمد کو ایمرجنسی میڈیکل سروس کا چیف مقرر کیا گیا، امریکی ریاست نیویارک کے ونڈر آئی لینڈ ایڈیٹوریم میں نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایمرجنسی میڈیکل شعبے میں ترقیوں کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد امریکی شہری فاروق محمد کو ایمرجنسی میڈیکل سروس کا ون سٹار چیف مقرر کیا گیا ، فاروق محمد معروف سماجی شخصیت امین غنی کے بھائی بھی ہیں، فاروق محمد بروکلین نیویارک میں پیدا ہوئے ، 1996 سے نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ بیورو آف میڈیکل ایمرجنسی میں خدمات انجام دے رہے ہیں ، ای ایم ٹی سے سروسز کا آغاز کرنے والے فاروق محمد نے ڈویژن چیف کے عہدے تک ترقی حاصل کی ، وہ ڈپٹی چیف سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، فاروق محمد نے اپنے کیرئیر کے دوران شہر کے المناک حادثوں کے دوران بھی خدمات انجام دیں، فاروق محمد نائن الیون کے موقع پر متاثرین تک پہنچنے والے پہلے امدادی کارکنوں میں شامل ہیں جنھوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈالا، فاروق احمد کی خدمات صرف امریکہ تک محدود نہیں بلکہ آزاد کشمیر میں زلزلے کے دوران بھی انھوں نے رضاکارانہ خدمات انجام دی تھیں، اپنی خدمات کے عوض انہیں سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی جانب سے اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے، فاروق محمد ایف ڈی این وائی کے لیے غیرمعمولی مواد تیار کرنے کے لیے بھی پہچان رکھتے ہیں، فاروق احمد کے کارنامے سب کے لیے ایک سبق ہیں ، ان کی کارنامے بہادری کی روشن مثال ہیں، پاکستانی کمیونٹی نے فاروق محمد کو اہم عہدہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے بھائی امین غنی کو مبارکباد دی۔