روس تیل، گیس اور توانائی میں پاکستان کیلئے مددگار ثابت ہو سکتا ہے،روسی قونصل جنرل

0
127

ماسکو(پاکستان نیوز) روسی قونصل جنرل کراچی آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے کہا ہے کہ غیر قانونی مغربی پابندیوں کا حل نکالا جائے تو روس اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بڑھ سکتا ہے۔ روسی قونصل جنرل کراچی نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیل، گیس، توانائی اور زراعت سمیت کئی شعبوں میں دونوں ممالک ایک دوسرے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے حل میں مغربی ممالک سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ جب بھی پرامن مزاکرات کا عمل شروع ہونے لگتا ہے روک دیا جاتا ہے اور اس کے تانے بانے واشنگٹن سے ملتے ہیں۔ وکٹرووچ فیڈروف کا کہنا تھا پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مغرب کی غیرقانونی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کا عمل متاثر ہے۔ دونوں ممالک کو مل کر بیٹھنا ہو گا اور اس کا حل تلاش کرنا ہو گا۔ روس تیل، گیس اور توانائی سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ پاکستان زراعت، میڈیکل و سرجیکل سمیت کئی شعبوں میں روس کو مدد فراہم کر سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here