وزارت صحت کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے تمام افراد کو اپنے ٹیسٹ یقینی بنانے کی ہدایت
نیویارک (پاکستان نیوز)پیٹرسن کی مقامی مسجد میں نماز جنازہ کے موقع پر کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی آمد پر تمام شرکا سے ٹیسٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق پیٹرسن کے علاقے 408ایونیو کے قریب قائم مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنے والے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد مسجد کا رخ کرنے والے تمام افراد کو اس سلسلے میں ٹیسٹ کو یقیی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، وزارت کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق تمام ایسے افراد جنھوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی فو ن نمبر 973-321-1277پر کال کر کے ڈاکٹر سے مشورہ کریں ۔