اسلام آباد(پاکستان نیوز) نام نہاد سیکولر بھارت کااصل چہرہ دنیاکے سامنے بے نقاب ہوگیا، امریکی تھنک ٹینک نے بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال سے پردہ اٹھادیا،شخصی ومعاشی آزادی میں تنزلی کے بعد بھارت عالمی انڈیکس میں 111 ویں نمبرپرپہنچ گیا۔امریکی تھنک ٹینک ر پورٹ کے مطابق سابق انڈیکس کے مقابلے میں انسانی آزادی میں بھارت کی 17 پوائنٹس تنزلی ہوگئی، انسانی آزادی کے حوالے سے بھارت کو 6.43 پوائنٹس ملے ، انسانی آزادی کے معاملے پراوسط پوائنٹس 6.93 مقررہیں،رپورٹ کے مطابق بھارت کی اقتصادی آزادی کے انڈیکس میں 26 درجے تنزلی ہوگئی، امریکی وکینیڈین تھنک ٹینک انڈیکس تیارکرتے ہیں،پوائنٹس قانون کی عمل داری،مذہبی تحفظ اورنظام قانون کی صورتحال دیکھ کردیئے جاتے ہیں، انسانی آزادی کی بہترین صورتحال والے ممالک میں نیوزی لینڈ،سوئٹزرلینڈاورہانگ کانگ شامل ہیں۔