نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک پولیس نے مسلم خواتین آفیسرز کو بھی حجاب پہننے کی اجازت دے دی ہے ، 2018کے دوران نیویارک پولیس کی خواتین آفیسرز نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ان کو مذہبی حق سے محروم کرتے ہوئے حجاب اوڑھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور یہ کیس اب مسلم خواتین آفیسرز جیت چکی ہیں جس کے بعد نیویارک پولیس نے ان کو ملازمت کے دوران حجاب اوڑھنے کی اجازت دے دی ہے ۔