نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میئر کے امیدوار اینڈریو کومو نے بھرپور مہم کا آغاز کر رکھا ہے ، اپنے انتخابی منشور میں 20ڈالر فی گھنٹہ اُجرت کو مرکزی نقطہ بنایا ہے ، اینڈریو کومو خود کو نیویارک کا آئندہ میئر قرار دے رہے ہیں اور اس کی اہلیت کے لیے انہیں اپنی بیٹی کے اپارٹمنٹ میں شفٹ ہونا پڑا ہے، جہاں سے وہ نیویارک میئر الیکشن کے لیے اہل قرار پائے ہیں ، اینڈریو کومو آج کل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، عوامی مقامات پر زیادہ دکھائی نہیں دے رہے ہیں اور جہاں ان کا میڈیا سے سامنا متوقع ہوتا ہے وہاں وقت سے پہلے ہی غائب ہوجاتے ہیں، تجزیہ کار اس کو انتخابی مہم کا کوئی حصہ قرار دے رہے ہیں ، املگیمٹڈ ٹرانزٹ یونین کے صدر جان کوسٹا نے کہا کہ وہ شروع دن سے سابق میئر اینڈریو کومو کے سپورٹر رہے ہیں کیونکہ انھوں نے عام ورکر کی تنخواہوں کی 10 سے 15ڈالر تک بڑھایا ہے اور اب وہ اس تنخواہ کو 20 ڈالر فی گھنٹہ پر لانا چاہتے ہیں ۔













