بھارت کو 103ارب ڈالر کا نقصان

0
192

نئی دہلی (پاکستان نیوز) آپریشن سندور کے نام پر جارحیت بھارت کو انتہائی مہنگی پڑی ،ایک تخمینے کے مطابق بھارت کو103ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، ادھرایران اسرائیل کشیدگی نے بھارت کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آپریشن سندور پر بھارت نے10 ارب ڈالر لاجسٹکس اور آپریشنل اخراجات کئے، 2.4 ارب ڈالر کے جنگی طیارے کھوئے، پاکستان کے فضائی حدود بند کرنے سے 2000 سے زائد پروازیں متاثر اوراب تک شعبہ ہوابازی کو 60 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو چکاہے، اعتماد متاثر ہونے پر بیرونی سرمایہ کاروں بھارتی منڈیوں سے20 ارب ڈالر نکال لئے، اس پر مرکزی بینک کو روپے اور بانڈ کی قدر مستحکم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا پڑے۔ادھر ایران اسرائیل کے باعث عراق،شام، اردن اور لبنان نے اپنی فضائی حدود بند کر دیں، ایران اور اسرائیل کی پہلے ہی بند ہیں۔ بھارتی ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جنگ کے دوران30 بھارتی پروازوں کے رخ موڑنا پڑے، درجنوں منسوخ کردی گئیں۔ اس وقت شمالی امریکا سے بھارت کی پروازیں روس، منگولیا، چین، میانمار سے ہوکر بنگلا دیش کے راستے پہنچ رہی ہیں، جدہ کی پرواز پر3 گھنٹے اضافی لگ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here