پر تشدد کارروائیوں میں حالیہ اضافہ افغان امن کیلئے دھچکا:ماہرین کا انتباہ

0
137

 

واشنگٹن (پاکستان نیوز) رواں ہفتے افغانستان میں غیر فوجی اہداف کے خلاف تشدد کے جاری سلسلے نے امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ امریکہ کیلئے پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی سمیت، چند ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ کابل میں زچہ بچہ وارڈ سمیت دیگر بے رحمانہ حملوں نے امن عمل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔بارہ مئی کو کابل میں دشتِ برچی زچہ بچہ وارڈ پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 24 ہلاکتیں واقع ہوئیں، جن میں سولہ مائیں شامل تھیں۔ اس غیر معمولی حملے نے دہشت پھیلا دی۔ ردِ عمل میں، افغان حکومت نے اس حملے کا انتقام لینے کا اعادہ کرتے ہوئے دفاع کی پالیسی ترک کرکے جارحانہ انداز اختیار کرنے کا حکم دیا۔زچہ بچہ وارڈ پر حملے کے بعد، ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے فوری طور پر تشدد میں کمی لانے کا اعادہ اور حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے امن معاہدے کو تقویت مل سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here