اپوزیشن احتساب کے ڈر سے عمران کو ہٹانا چاہتی ہے، شبلی فراز

0
109

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن 6500 سے بڑھا کر 8500 کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2020ءسے ہو گا ‘ای او بی آئی ماہ اپریل، مئی، جون اور جولائی کی پنشن اور بقایاجات ادا کرے گی‘ پنشنر یکم اگست سے اضافی شدہ پنشن اور بقایا جات حاصل کر سکتے ہیںجبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت تین پن بجلی منصوبوں کی منظوری دی‘وزیراعظم نے صوبائی مالیاتی ایوارڈکے اجرائ پرزوردیاہے ‘جن پائلٹس کے لائسنس مشکوک تھے انہیں برطرف کر دیا گیا ہے‘ اب ہمارے جوپائلٹس جہاز اڑا رہے ہیں ان کی ڈگریاں سو فیصد کلیئر اورعالمی معیار کی ہیں‘ جعلی ڈگریوں کے حامل پائلٹس کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی‘وزیراعظم نے پائلٹس کے معاملے پر دوبارہ سمری طلب کرلی ہے‘ مائنس ون اپوزیشن کا شوشہ ہے ‘حکومت کو کوئی خطرہ نہیں‘تمام اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ‘اپوزیشن احتساب کے ڈرسے عمران خان کو ہٹاناچاہتی ہے ‘بلاول بھٹو نے کون سی گرم ہوادیکھی ہے ‘انہیں وراثت میں پارٹی ملی ہے ‘آڈیٹرجنرل رپورٹ کرپشن نہیں ہوئی ‘ہمارے دور میں اعتراضات میں 70سے 80فیصد کمی آئی ہے‘اپوزیشن کو معلوم ہے کہ اگر عمران خان ان کے راستے سے ہٹ جائے تو ان کے ماضی کی کرپشن کا نہیں پوچھا جائے گا، ماضی میں پی آئی اے، اسٹیل ملز میں بے شمار سیاسی بھرتیاں کی گئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here