3ارب ڈالر ترسیلات زرموصول

0
46

کراچی (پاکستان نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ماہ فروری میںبیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے موصول ہونے والی ترسیلات زرکا حجم 3ارب ڈالر 10 کروڑڈالر رہا۔رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ کے دوران 24ارب ڈالر ترسیلات زرموصول ہو ئیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32.5فیصد زائد ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 18.1ارب ڈالر رہا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 38.6فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 3.8فیصد اضافہ ہوا ہے ۔فروری 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب سے 74کروڑ44 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 65 کروڑ22 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 50 کروڑ18لاکھ ڈالراور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے 30 کروڑ94 لاکھ ڈالر سے موصول ہوئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here