کھرب ڈالر کے ایک اور امدادی پیکج کی تیاری شروع

0
164

 

وفاقی، ریاستی حکومتوں کےلئے فنڈنگ ہوگی، تنخواہوںکرایوں کا خیال کیا جائےگا

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ایوان نمائندگان نے ایک کھرب ڈالر کے ایک اور امدادی پیکج کی تیاری شروع کردی ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ابھی کوئی جلدی نہیں۔ ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ’وہ لوگ ایک کھرب ڈالر کے ایک اورامدادی پیکج کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں وفاقی اور ریاستوں کی حکومتوں کے لیے فنڈنگ ہو گی اور تنخواہوں اور کرایوں کا خیال کیا جائے گا۔تاہم صدر ٹرمپ اس اقدام میں جلد بازی کو رد کرتے نظرآئے۔بے روزگاری سے متعلق بات پر ریپبلیکن وزرا کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم جلدی میں نہیں۔امریکی کانگریس نے مارچ میں دو اعشاریہ دو کھرب ڈالر کی امداد کی منظوری دی تھی، جس سے لاکھوں خاندانوں کو مشکل وقت سے نمٹنے کے لیے رقم دی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here