واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں دہائیوں پرانے ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشرقی ریاست ہائے متحدہ میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے، نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی سمیت متعدد شہروں میں دہائیوں پرانے درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔نیویارک سٹی میں درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جو نئے ریکارڈ قائم کرسکتا ہے جبکہ واشنگٹن ڈی سی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی ہے، جو پرانے ریکارڈز کو برابر یا توڑ سکتا ہے۔










