موڈیز نے پاکستان کے معاشی و بینکنگ نظام کو مستحکم قرار دیدیا

0
129

نیو یارک (پاکستان نیوز) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معاشی و بینکنگ آو¿ٹ لک کو مستحکم قرار دے دیا۔موڈیز ا نویسٹر سروسز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے اصلاحات اوربینکنگ سیکٹر میں بہتری کی وجہ سے 2021میں پاکستان کی معاشی ترقی 1.5 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ 2021میں پاکستان کا بینکنگ نظام بھی مستحکم رہے گا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن اور اس میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے ،پاکستان میں معاشی سرگرمیاں کورونا سے پہلے کی سطح سے کم رہیں گی تاہم ان میں بتدریج بہتری آئے گی۔ لانگ ٹرم فنانسنگ میں تیزی دیکھی جارہی ہے ،رواں سال 2021 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ڈیڑھ فیصد رہے گی جبکہ نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی پانچ سے سات فیصد رہے گی، 2022 میں پاکستان کی معاشی نمو کی شرح 4.4 فیصد ہوگی۔موڈیز کے مطابق کورونا کے باوجود پاکستان کے بینکاری سیکٹر میں لیکویڈیٹی بہتر ہے ،چیلنجز کے باوجود پاکستان کے بینکاری نظا م میں بہتری آئی اوراس میں مزید ترقی کے امکانا ت ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here