FATF گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان

0
109

لاہور(پاکستان نیوز) پاکستان کی گرے لسٹ سے نکلنے کی راہیں ہموار ہونا شروع ہو گئی ہیں، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں ماہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے فیٹف کے تمام 27نکات پر واضح پیش رفت کرلی ہے۔ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے نکات پر نمایاں پیش رفت کے بعد پاکستان کے رواں ماہ گرےلسٹ سے نکلنے کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے تمام نکات پرپیش رفت سےمتعلق رپورٹ بھجوا دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ میں بڑی پیش رفت کی گئی ہے، پاکستان نے ان شعبوں میں قانون سازی مکمل کرلی ہے۔ اس کے علاوہ کالعدم تنظیموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی مکمل کی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کاورچوئل پلینری اجلاس22فروری سے شروع ہوگا ، جو 24فروری تک جاری رہے گا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here