ٹرمپ نے امیگریشن پابندی 31 مارچ تک بڑھادی

0
151

واشنگٹن(پاکستان نیوز) بیس جنوری کو عہدے سے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ٹرمپ نے امیگریشن پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں تین ماہ کی پابندی کا صدارتی حکمنامہ جاری کیا گیا تھااور عالمی وبا کورونا کے باعث امریکیوں کی ملازمتوں کے تحفظ کیلئے یہ پابندی لگائی گئی تھی۔ پابندی کے باعث غیر ملکیوں کی درخواستوں پر پیشرفت مزید تاخیرکا شکار ہوجائے گی۔رپورٹ کے مطابق نومنتخب صدر بائیڈن عہدہ سنبھالنے کے بعد حکم نامہ واپس لے سکتے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here