نیویارک (پاکستان نیوز)پاکستانی وزیر اعظم عمران خان آئندہ چار ہفتوں میں امریکہ کا دورہ کریں گے اور اس حوالے سے حکومت مخالف اور فوج مخالف مہم کا بھی آغاز ہو گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی عمران خان کے دورہ امریکہ سے ایک ہفتہ قبل امریکہ آ رہے ہیں یہاں وہ امریکی لابیسٹ ، سینیٹرز اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ، دوسری طرف غدار وطن حسین حقانی نے افغانستان کے خلاف امریکہ کو اڈے دینے سے انکار پر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کر رکھی ہے اور مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات کو انٹرویو کے دوران پاک وطن کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے ۔