”سٹیگ بیٹل ”دنیا کا مہنگا ترین کیڑا قرار

0
23

دبئی(پاکستان نیوز) دنیا کے مہنگے ترین اور چھوٹے سے کیڑے کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق (Stag Beetle) نامی کیڑے کو دنیا کا مہنگا ترین کیڑا کہا جاتا ہے جس کی قیمت ایک لگژری گاڑی سے بھی زیادہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کیڑے کا وزن 2-6 گرام کے درمیان ہوتا ہے اور اس کی اوسط عمر 3-7 سال ہوتی ہے۔اس کیڑے میں نر 35-75 ملی میٹر لمبے ہوتے ہیں جبکہ مادہ کی لمبائی 30-50 ملی میٹر ہوتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس کیڑے کی قیمت پاکستانی کرنسی میں تقریبا ڈھائی کروڑ روپے بنتی ہے۔اس کیڑے کو جو چیز خاص بناتی ہے وہ انسانوں کی سوچ ہے جو اسے خوش قسمت سمجھتے ہیں ۔ اور ساتھ ہی یہ کیڑا نایاب بھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here