نیویارک (پاکستان نیوز) ”پاکستان نیوز” نے بالٹی مور سکول میں افغانستان کی 9ویں جماعت کی طالبہ پر باتھ روم میں تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور طالبہ کو فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق بالٹی مور سکول کے سٹاف کی جانب سے باتھ روم میں افغان طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس کا حجاب بھی پھاڑ ڈالا، حملے کی ویڈیو میں سٹاف ممبر کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جس کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے، پاکستان نیوز سمیت دیگر انسانی حقوق تنظیموں نے بھی اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انسانی حقوق تنظیموں نے بالٹی مور سٹی کی اکیڈمی فار کالج اینڈ کیرئیر ایکسپلوریشن (ACCE) میں، اور واقعات کی تحقیقات، بحالی اور تادیبی کارروائی، اور نظامی پالیسی میں تبدیلیوں کے لیے سکول سسٹم کے ابتدائی ردعمل کا خیرمقدم کیا۔3 اکتوبر کو، ACCE کے منتظمین، بالٹی مور سکول پولیس اور میری لینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کو خطوط میں، CAIR کی میری لینڈ کی ڈائریکٹر زینب چوہدری نے مطالبہ کیا کہ واقعات کی نفرت انگیز تعصب کی تحقیقات کرائی جائیں ، سکول انتظامیہ کی جانب سے طالبات کے والدین کو واقعہ سے آگاہ کرنے میں بھی تاخیر سامنے آئی ، لڑکیوں کے زخم اتنے گہرے تھے کہ ان کو قریبی ہسپتال منتقل کرنا پڑا، جہاں ان کے والدین نے مترجم کے ذریعے میڈیا کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔