پاکستان فیزیشنز سوسائٹی کا APPNAکے اشتراک سے کک کا¶نٹی شیرف آفس اور ڈوپیج کا¶نٹی محکمہ کو حفاظتی سامان کا گرانقدر عطیہ

0
241

 

PPSکے صدر ڈاکٹر امین ندیم نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ عطیات شیرف آفس کے عہدیداران نیز ڈوپیج کا¶نٹی ہیلتھ سربراہ و رکن کانگریس Sean Castenکے حوالے کئے

شیرف ایڈوائزری کمیٹی کے سربراہ کمیونٹی رہنما سلمان آفتاب کے تعاون پر PPSکا اظہار تحسین شکاگو(پاکستان نیوز ) ریاست الی نائے میں پاکستانی نژاد فزیشنز و ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم پاکستان فزیشنز سوسائٹی (PPS) جمعہ 22 مئی کو پاکستانی ڈاکٹرز کی مرکزی تنظیم APPNA کے اشتراک سے Covid-19 سے محفوظ کے پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ (PPE) کا عطیہ کک کاو¿نٹی شیرف کے دفتر کیلئے دیا۔ شیرف آفس میں ہونے والی سادہ مگر پر ُ وقار تقریب میںPPS کے صدر ڈاکٹر امین ندیم ، مسز فرح ندیم ، BOT کے چیئرپرسن ڈاکٹر ساجد محمود ، مسز صبا محمود ، ڈاکٹر سہیل خان نے شرکت کی جبکہ کاو¿نٹی کی جانب سے جیل آپریشنز کے چیف ٹیری و یلیمز ، کک کاو¿نٹی ، چیف آف اسٹاف ( شیرف آفس ) بریڈ کری ، متعدد پولیس افسران کے علاوہ شیرف کی ایڈوائزری کمیٹی کے سربراہ سلمان آفتاب نے بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پر PPS کی جانب سے سات ہزار ڈالرز مالیت کے1200 K-95 ماسک 2000 سرجیکل فیس ماسک ، 100 میڈیکل گاو¿ن اور 200 فیس شیلڈز شیرف آفس کو دئیے جانے پر شیرف آفس کے نمائندگان نے PPS کے جذبہ ¿ خیر سگالی و تعاون کو سراہا۔ ڈاکٹر امین ندیم نے اس میٹنگ کے انعقاد میں سلمان آفتاب کے عملی تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں کار ِ خیر کیلئے ڈاکٹر ثمینہ حجاب ، ڈاکٹر آصف سعید ، ڈاکٹر نورین مرزا ، ڈاکٹر امتیاز آرائیں ، ڈاکٹر جواد منیر ، ڈاکٹر وسیم کاگذی ، ڈاکٹر آفتاب و متعدد احباب کے علاوہ مخیر عطیہ کنندگان کی کوششوں اور تعاون کو خراج ِ تحسین پیش کیا ۔علاوہ ازیں PPSکی جانب سے ڈوپیج کا¶نٹی کے محکمہ صحت کو 800،K-95ماسک، 2000سرجیکل ماسک اور 100فیس شیلڈز حوالے کیں۔ حوالگی کی اس تقریب میں 6ڈسٹرکٹ کے کانگریس رکن سین کاسٹن اور کا¶نٹی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ کیرین ایالہ نے عطیات وصول کئے ۔ کانگریس مین سین کاسٹن نے اس موقع پر Covid-19کے خلاف PPSکے مثبت جذبے اور کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here