مکڈونلڈ نے اپنے 1350 ریسٹورنٹس غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیئے

0
265

 

مانچسٹر(پاکستان نیوز) مکڈونلڈ نے اپنے 1350 ریسٹورنٹس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے۔ کمپنی کے 135,000 ملازمین کو گھر بھیج دیا گیا، تمام ملازمین کو کمپنی 5 اپریل تک پوری تنخواہ دے گی۔ تفصیلات کے مطابق مکڈونلڈ نے برطانیہ اور آئرلینڈ میں اپنے 1350 ریسٹورنٹس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے ہیں۔ کمپنی کے کم و بیش 135,000 ملازمین کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔ گھر بھیجے جانے والے تمام ملازمین کو کمپنی 5 اپریل تک پوری تنخواہ دے گی۔ پانچ اپریل کے بعد حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق ملازمین کو تنخواہ کا اسی فیصد حکومت ادائ کرے گی۔ ریسٹورنٹس کو برطانوی وقت کے مطابق شام سات بجے بند کیا گیا۔ ریسٹورنٹس کی بندش سے قبل گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آئیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6650 ہو گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 967 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ملک بھر میں ہلاکتوں کو تعداد 335 ہو گئی، این ایچ ایس اب تک 83,945 افراد کے ٹیسٹ کر چکا ہے۔ ان حالات کے پیش نظر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت دو سے زائد افراد کے گھر سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔ وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کی صورت حال ہے، گھر پر رہیں، ہم سب مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے، اگر بہت زیادہ لوگ اکٹھے بیمار ہو گئے تو این ایچ ایس کے لیے مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا لوگوں کی اکثریت ہدایات پر عمل کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ ایک مرتبہ شاپنگ اور صرف ایک بار ایکسرسائز کے لیے باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوست بلائیں تو بھی باہر نہ جائیں، رشتہ داروں سے ملنے کے لیے بھی باہر نہ نکلیں، خوراک کے لیے ڈیلیوری سروس استعمال کریں۔ بورس جانسن نے ہدایت کی ہے کہ دو سے زیادہ لوگ اکٹھے باہر نہ نکلیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here