”پیوٹن تم بہت بدل گئے ہو” سابق صدر ٹرمپ کا شکوہ

0
108

واشنگٹن(پاکستان نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی روسی صدر ولادی میر پوٹن کو سمجھنے میں غلطی کرنے کا اعتراف کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ روز ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدر ولادی میر پوٹن بہت بدل گئے ہیں۔ جب وہ بارڈر پر فوج بھیج رہے تھے تو میں سمجھ رہا تھا کہ وہ مذاکرات کررہے ہوں گے مگر ایسا نہیں تھا۔ انہوں نے جس طرح اچانک یوکرین پر دھاوا بول دیا، اس پر مجھے بھی سخت حیرت ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھ سے بھی صدر پوٹن کے ارادوں کو بھانپنے میں غلطی ہوئی ہے۔ جب میں صدر تھا تو صدر پوٹن اس طرح کے آدمی نہیں تھے۔ وہ کافی بدل چکے ہیں۔ اپنے گزشتہ انٹرویز کی طرح اس انٹرویو میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہا اگر میں آج امریکہ کا صدر ہوتا تو صدر پوٹن کبھی یوکرین پر حملہ نہ کرسکتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here