واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکی اسلحہ کے ذخائر میں کمی کی خبردرست نکلی، امریکہ نے پیٹریاٹ میزائلوں کی تیاری کا آرڈر دے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق محکمہ دفاع پینٹاگون نے معروف اسلحہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سے پیٹریاٹ میزائل بنانے کیلئے 58.6 ارب ڈالر تک کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت2026 سے 2032 تک پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل تیار کئے جائیں گے۔ لاک ہیڈ مارٹن کے مطابق نئے فنڈز کے ذریعے 2030 تک پی اے سی تھری ایم ایس ای میزائلوں کی پیداواری صلاحیت تین گنا بڑھانے کا منصوبہ ہے۔






