عدالت نے بشری بی بی کو نو مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کردیا

0
9

راولپنڈی(پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو نو مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اس حوالے سے سماعت کی، بشری بی بی کی جانب سے ان کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، 9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت وکلا صفائی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل دیئے گئے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور بشری بی بی کو نو مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کر دیا۔ دوسری طرف نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف نیا توشہ خانہ 2 ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا، ریفرنس میں توشہ خانہ سے تحائف غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا، نیب کی جانب سے دائر نیا توشہ خانہ ریفرنس 2 والیمز پر مشتمل ہے، قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی سے نئے توشہ خانہ 2 ریفرنس کے حوالے سے تفتیش کی ہے، گزشتہ روز احتساب عدالت نے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here