بیروزگاری خدشات میں اضافہ ، سروے

0
38

نیویارک(پاکستان نیوز) امریکی شہریوں میں بیروزگاری کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ مطابق امریکی فیڈرل ریزرو بینک آف نیو یارک کے جاری کردہ ایک نئے سروے کے مطابق امریکیوں میں اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھونے کی فکر بڑھ رہی ہے۔لیبرمارکیٹ کی توقعات سے متعلق نیو یارک فیڈ کے جولائی سروے کے مطابق بے روزگار ہونے کا متوقع امکان اوسطا 4.4 فیصد تک بڑھ گیا ہے جو ایک برس قبل کے 3.9 فیصد کی نسبت زائد اور یہ 2014 تک کے اعداد و شمار میں سب سے زیادہ ہے۔نیویارک ٹائمز نے سروے پر اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ درحقیقت نئے اعداد و شمار کے مختلف میٹرکس لیبر مارکیٹ میں دراڑ کی نشاندہی کررہے ہیں، لوگوں نے ملازمت چھوڑنے یا ختم ہونے کا بتایا ہے، مارکیٹ گرواٹ سے تنخواہ میں کمی کی توقع ہے ،وہ اس بارے میں سوچ رہے ہیں کہ انہیں ریٹائرمنٹ کی روایتی عمر کے بعد بھی کام کرنا پڑے گا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار ہفتے میں ملازمت کی تلاش کرنے والے کارکنوں کا تناسب بڑھ کر 28.4 فیصد ہو گیا جو اعداد و شمار اکٹھا کرنے کا عمل شروع کرنے کے بعد سے بلند ترین سطح ہے اور جولائی 2023 کی 19.4 فیصد کی نسبت زیادہ ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ سروے میں لوگوں کے حالیہ معاشی تجربے سے متعلق سوالات کئے گئے جس سے پتہ چلتا ہے کہ لیبر مارکیٹ میں نمایاں دراڑیں پیدا ہوسکتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ صرف ایک رپورٹ ہے تاہم یہ ایسے کشیدہ حالات میں سامنے آئی ہے۔ جب ماہرین اقتصادیات اور مرکزی بینکرز اس جانب اشارے کررہے ہیں کہ روزگار کی صورتحال بدترین شکل اختیار کرتی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here