نیویارک (پاکستان نیوز) الینوائے مسلمانوں کی اکثریت والی ریاست بن گئی ہے ، حالیہ رپورٹ کے مطابق الینوائے میں 350,000 سے زیادہ مسلمانوں کے اثاثوں، جیسے کاروباری ملکیت، اور ذہنی صحت کی خدمات جیسی ضروریات کو نمایاں کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو میں انسٹی ٹیوٹ برائے پالیسی ، شہری مشغولیت اور انسٹی ٹیوٹ فار سوشل پالیسی اینڈ انڈرسٹینڈنگ (ISPU) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق الینوائے میں ماضی کی نسبت مسلمانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق الینوائے کے 35 فیصد مسلمان سیاہ فام، 31 فیصد ایشیائی، 23 فیصد سفید فام اور 8 فیصد ہسپانوی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 50 فیصد مسلمان جواب دہندگان نے 18 اور 35 سال کے درمیان ہونے کی اطلاع دی ہے، رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 52 فیصد مسلمان جواب دہندگان نے کہا کہ انہیں مذہبی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا، رپورٹ کے مطابق مسلمان جواب دہندگان میں سے، 12 فیصد خود ملازم ہیں یا ان کے اپنے کاروبار ہیں۔