ترسیلات زر میں20.8فیصد اضافہ

0
405

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں20.8 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لیکر مارچ 2022ء تک کی مدت میں امریکہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.211 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکہ سے پاکستانیوں نے 1.830ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ مارچ میں امریکہ سے ترسیلات زر کا حجم 300ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال مارچ میں261.9 ملین ڈالر تھا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اور بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زر کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں7.1فیصد نمو ریکارڈ کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here