نیویارک(پاکستان نیوز) دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 64 لاکھ 46 ہزار 358 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 11 ہزار 514 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 22 لاکھ 18 ہزار 358 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 85 ہزار 38 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 4 لاکھ 16 ہزار 486 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 14 ہزار 955 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ 15 ہزار 873 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 53 لاکھ 19 ہزار 295 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 4 ہزار 543 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 83 لاکھ 81 ہزار 623 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 70 ہزار 407 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 94 لاکھ 39 ہزار 989 مریض سامنے آ چکے ہیں۔