واشنگٹن (پاکستان نیوز) دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک کی DOGE تحقیقات نے کانگریس کو یہ تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا ہے کہ امریکہ کی حکومت نے طویل عرصے تک طالبان سمیت مختلف دہشتگرد تنظیموں کی مالی مدد کی جس میں القاعدہ اور داعش جیسی تنظیمیں بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ حکومتی اراکین اور سیکیورٹی ایجنسی اہلکار ایلون مسک کی ٹیم کی حکومتی معاملات میں مداخلت کو ناقابل برداشت قرار دے رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی اہلکاروں نے عہدوں سے استعفیٰ بھی دیا ہے۔