بھارتی نژاد منجیت سنگھ بیدی انتہائی مطلوب فراڈیوںکی فہرست میں شامل

0
1

نیویارک (پاکستان نیوز)ایف بی آئی نے بھارتی نژاد امریکی شہری منجیت سنگھ بیدی کو انتہائی مطلوب دھوکہ بازوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ ملزم پر امریکی حکومت کے فوڈ اسسٹنس پروگرام میں دھوکہ دہی کے ذریعے کم از کم 600,000 ڈالر رقم کا فراڈ کرنے کا سنگین الزام ہے۔ اف بی آئی نے ملزم کی گرفتاری اور سزا تک پہنچانے والی معلومات فراہم کرنے پر 150,000 ڈالر تک کے انعام کا بھی باقاعدہ اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منجیت سنگھ بیدی واشنگٹن کے شہر تاکوما میں ایک گروسری اسٹور چلاتا تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملزم نے مستحق افراد کے لیے جاری کردہ الیکٹرانک بینیفٹ ٹرانسفر کارڈز کا غلط استعمال کیا۔ وہ گاہکوں کو راشن اور خوراک فراہم کرنے کے بجائے ان کے کارڈز سے رقم نکالتا تھا اور نصف رقم خود رکھ کر باقی نقدی گاہکوں کے حوالے کر دیتا تھا۔ عدالت میں ملزم کے خلاف وائر فراڈ اور سرکاری فنڈز کی خرد برد کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ عدالت نے اسے گرفتار کیے بغیر پیش ہونے اور اپنا پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، ساتھ ہی اسے ریاست واشنگٹن میں ہی رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔ تاہم، ملزم نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی اور کینیڈا کے راستے فرار ہو کر بھارت پہنچ گیا۔
مئی 2026 میں امریکی عدالت کی جانب سے منجیت بیدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ اف بی آئی کے مطابق ملزم اس وقت بھارت میں روپوش ہے اور اس کی تلاش کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here