کینیڈا :سیاہ فام خاتون مذہبی نفرت کا نشانہ مسلمانوں کیخلاف خطرے کی گھنٹی

0
109

ٹورانٹو ( پاکستان نیوز)ایڈمنٹن ، البرٹا اور دیگر شہروں میں مسلمانوں کیخلاف بڑھتے نفرت آمیز واقعات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ، جسمانی اور زبانی توہین آمیز رویوں کے بعد مسلم خواتین خوف میں مبتلا ہونے لگی ہیں ۔ صومالین مسلم خاتون دونیا نور کو پینٹ کی شاپنگ کے دوران ایک دکاندار نے انگریزی نہ بولنے پر بدکلامی سے پیش آیا اور جب دنیا نے اپنی آبائی زبان میں ہی بات کرنے کی کوشش کی تو نوجوان راستہ روک کر کھڑا ہو گیا ۔ نور نے بتایا کہ اب وہ اکیلی شاپنگ کے لیے جانے سے کترا رہی ہے اور ان کی تمام مسلم کمیونٹی سے اپیل کہ سب متحد ہو کر ان واقعات کے خلاف سامنے آئیں ۔ نور نے کہا کہ ہمیں انسانیت سوز واقعات کو روکنے کے لیے بہت زیادہ برداشت اور اخلاقی جرات کی ضرورت ہے ، ہم اس سلسلے میں عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے جرائم روکنے میں کردار ادا کریں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here